بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جمادى الاخرى 1446ھ 04 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

نبوت کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں کتنے سال تک رہے؟


سوال

نبوت کے بعد حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں کتنے سال تک رہے؟

جواب

حضورﷺ مکہ مکرمہ میں 53 سال رہے، نبوت ملنے سے پہلے 40 سال اور نبوت سے سرفراز ہونے کے بعد 13 سال مکہ مکرمہ میں قیام پذیر رہے، اس کے بعد مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کی، مدینہ منورہ میں 10 سال قیام رہا، اس طرح 63 سال کی عمر میں وصال فرما گئے۔

صحیح البخاری میں ہے:

"عن ‌ابن عباس رضي الله عنهما قال: بعث رسول الله صلى الله عليه وسلم لأربعين سنة، فمكث بمكة ثلاث عشرة سنة يوحى إليه، ثم أمر بالهجرة، فهاجر عشر سنين، ومات وهو ابن ثلاث وستين."

(كتاب مناقب الأنصار، باب هجرة النبي صلى الله عليه وسلم وأصحابه إلى المدينة، ج5، ص57،  ط:دار طوق النجاة)

فتح الباری میں ہے:

"قوله حدثنا هشام هو بن حسان قوله فمكث بمكة ثلاث عشرة هذا أصح مما أخرجه أحمد عن يحيى بن سعيد عن هشام بن حسان بهذا الإسناد قال أنزل على النبي صلى الله عليه وسلم وهو بن ثلاث وأربعين فمكث بمكة عشرا وأصح مما أخرجه مسلم من وجه آخر عن بن عباس أن إقامة النبي صلى الله عليه وسلم بمكة كانت خمس عشرة سنة."

( قوله باب هجرة النبي صلى الله عليه وسلم وأصحابه إلى المدينة، ج7، ص230، ط:دار المعرفة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144603101563

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں