بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 محرم 1446ھ 19 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

نا بالغ پر قربانی کا وجوب


سوال

کیا نابالغ اگر مال دار ہو تو اس پر قربانی واجب ہے یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ قربانی کسی شخص پر  واجب ہونے کے لیے  بالغ ہونا شرط ہے ، نا بالغ پر قربانی  کرنا واجب نہیں ہے۔

بدائع الصنائع  میں ہے : 

"وفي وجوبها عليه من ماله لولده الصغير روايتان، كذا ذكره القدوري رحمه الله وذكر القاضي في شرحه مختصر الطحاوي أنها لا تجب في ظاهر الرواية."

(کتاب التضحية، فصل في شرائط وجوب في الاضحية، ج: 5 ص: 64 ط: دار الكتب العلمية)

اللباب فی شرح الکتاب میں ہے: 

"ويروى عنه أنه لا يجب عن ولده، وهو ظاهر الرواية، ومثله في الهداية. وقال الإسبيجاني: وهو الأظهر، وإن كان للصغير مال اختلف المشايخ على قول أبي حنيفة، والأصح أنه لا يجب، وهكذا ذكر شمس الأئمة السرخسي، وجعله صدر الشهيد ظاهر الرواية."

(کتاب الأضحية، ج: 3 ص: 233 ط: المكتبة العلمية)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144510102357

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں