بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

معتکف کا موبائل پر بات چیت کرنا


سوال

معتکف کا حالتِ اعتکاف میں موبائل پر بات کرنا جائز ہے یانہیں؟

جواب

اعتکاف کا مقصد اللہ تعالی کا قرب حاصل کرنا اور اس کی عبادت میں مشغول رہنا ہے، لہذا معتکف کو چاہیے کہ وہ نماز، تلاوت، ذکر و اذکار، تعلیم و تعلم اور دیگر عبادات میں اپنا زیادہ وقت گزارے، لیکن ضرورت کے وقت موبائل فون رکھنے اور فون کرنے کی اجازت ہے،البتہبلاضرورت طویل بات چیت نہ کرے، نیز ویڈیو کال جس میں جان دار کی تصویر یا ویڈیو دیکھنا یا دکھانا پایا جائے، اس کی شرعًا اجازت نہیں ہوگی۔ فقط و اللہ ا علم


فتوی نمبر : 144209202145

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں