
تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں،کیا تمام مسلمان عورتیں ان کی بہنیں ہیں؟
اُخوت و محبت کی بنیاد ایمان اور اسلام ہے، یعنی سب کا ایک رب، ایک رسول، ایک کتاب، ایک قبلہ اور ایک دین ہے جو کہ دینِ اسلام ہے۔
قرآن مجید میں ارشاد ہے:
"إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ"
یعنی: "بیشک تمام مؤمن آپس میں بھائی بھائی ہیں" .
یہ آیت اخوتِ اسلامی کی بنیاد ہے، اور اس میں "إخوة" کا لفظ استعمال ہوا ہے جو عربی میں "بھائیوں" کے لیے آتا ہے۔ لیکن اس کا مفہوم صرف مردوں تک محدود نہیں۔ فقہی اور اخلاقی لحاظ سے، جب تمام مسلمان مرد آپس میں بھائی ہیں، تو مسلمان عورتیں بھی اسی دینی رشتے میں شامل ہوتی ہیں، یعنی وہ ان کی دینی بہنیں ہیں۔
فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144703101188
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن