بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسلمان حجام (نائی) کا غیر مسلم کے بال کاٹنے کا حکم


سوال

مسلمان حجام غیر مسلم کے بال بناسکتے ہیں  یانہیں ؟

جواب

مسلمان حجام (نائی) غیر مسلم شخص کے بال کاٹ سکتا ہے، لیکن جس طرز پر بال کاٹنا شریعتِ مطہرہ میں ممنوع ہے اس طرح بال کاٹنا مسلمان حجام (نائی) کے  لیے  جائز نہیں ہے، چاہے بال کٹوانے والا مسلمان ہو یا غیرمسلم، خلافِ  شرع بال کاٹنے  کی اجرت بھی جائز نہیں ہوگی؛ کیوں کہ اجرت کے جائز ہونے کے  لیے ضروری ہے کہ جس کام کی اجرت لی جارہی ہو وہ خود بھی جائز ہو۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"وعلى هذا يخرج الاستئجار على المعاصي أنه لا يصح لأنه استئجار على منفعة غير مقدورة الاستيفاء شرعًا كاستئجار الإنسان للعب واللهو، وكاستئجار المغنية، والنائحة للغناء، والنوح ... وكذا لو استأجر رجلا ليقتل له رجلا أو ليسجنه أو ليضربه ظلما وكذا كل إجارة وقعت لمظلمة؛ لأنه استئجار لفعل المعصية فلا يكون المعقود عليه مقدور الاستيفاء شرعا، فإن كان ذلك بحق بأن استأجر إنسانا لقطع عضو جاز.

(كتاب الإجارة،فصل في أنواع شرائط ركن الإجارة (4/ 189)،ط. دار الكتب العلمية)

المحیط البرہانی میں ہے:

"لا تجوز الإجارة على شيء من اللهو والمزامير والطبل وغيره؛ لأنها معصية والإجارة على المعصية باطلة؛ ولأن الأجير مع المستأجر يشتركان في منفعة ذلك فتكون هذه الإجارة واقعة على عمل هو فيه شريك."

 (المحيط البرهاني: كتاب الإجارات، الفصل الخامس عشر: في بيان ما يجوز من الإجارات، وما لا يجوز (7/ 482)،ط. دار الكتب العلمية، بيروت )

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210200569

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں