بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مصعب نام کا مطلب


سوال

میرے ایک دوست نے اپنے بیٹے کا نام مصعب رکھا ہے ،لیکن وہ کمزور اور لاغر ہے، گاؤں کے لوگ اسے کہہ رہے ہیں کہ اپ اپنے بیٹے کا نام  تبدیل کر دو تو یہ ٹھیک ہو جائے گا،  اس بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ اس نام کا مطلب کیا ہے اور کیا یہ بھاری نام ہے جس کی وجہ سے اس کی صحت پر اثر ہے؟

جواب

"مصعب"  نام  کا مطلب ہے سردار،  صحابی رسول کانام ہے، اس لیے یہ نام رکھنا درست  بلکہ باعثِ برکت ہے،  بچے کی صحت خراب ہونے کی وجوہات اور بھی ہوسکتی ہیں ،لیکن اگر  بچہ مستقل بیمار رہتاہے، تو اس کا نام بدل کر کوئی دوسر ا نام بھی رکھ سکتے ہیں۔

القاموس الوحید میں ہے:

"المُصعَب:۱۔ (من الرجال) سردار ۔ ۲۔ (من الإبل): وہ اونٹ جس پر سواری چھوڑ دی گئی ہو۔ (ج): مصاعب"

(ص۔ع۔ب ،ص: ۹۲۴ ط:ادارہ اسلامیات)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501100534

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں