بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اگر مقتدیوں میں ایک بالغ شخص اور ایک نابالغ بچہ ہوتو صف کیسے بنائی جائے؟


سوال

میں ایک مسجد میں امام ہوں میرے پیچھے آدمی ہےاورا ایک بچہ ہے آٹھ سال کا میں صف کیسے لگاؤں؟

جواب

آپ آگے اکیلے کھڑے ہوں اور اپنے بیچھے مذکورہ بالغ شخص اور نابالغ بچے کو ایک ساتھ ایک صف میں کھڑا کریں ۔

و في البحر الرائق:

"(قوله: و يصف الرجال ثم الصبيانثم النساء)؛ لقوله عليه الصلاة والسلام: ليليني منكم أولو الأحلام والنهى ... و لم أر صريحًا حكم ما إذا صلى ومعه رجل و صبيّ، و إن كان داخلاً تحت قوله: "و الاثنان خلفه" و ظاهر حديث أنس أنه يسوي بين الرجل و الصبي و يكونان خلفه؛ فإنه قال:  فصففت أنا و اليتيم وراءه، و العجوز من ورائنا، و يقتضي أيضًا أن الصبيّ الواحد لايكون منفردًا عن صف الرجال بل يدخل في صفهم، و أن محلّ هذا الترتيب إنما هو عند حضور جمع من الرجال و جمع من الصبيان فحينئذ تؤخر الصبيان".

(البحر الرائق ، كتاب الصلاة، باب الإمامة 3 / 416 ط:دار الفكر)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144208201427

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں