بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مقتدی صرف نابالغ بچے ہوں تو نماز کا کیا حکم ہے ؟


سوال

صرف نابالغ بچےکو مقتدی بنا یا جائے تو کیا نماز ہو جاۓ گی؟

جواب

صورت مسئولہ میں   اگر نابالغ بچے،عاقل یعنی سمجھدارہوں توجمعہ کی نمازکے علاوہ نمازوں میں ان کومقتدی بنانے سے نمازہوجائے گی اورجماعت کا ثواب بھی ملے گا۔

فتاوی شامی میں ہے :

"(وأقلها اثنان) واحد مع الإمام ولو مميزا۔

وفي الرد:قوله وأقلها اثنان) لحديث «اثنان فما فوقهما جماعة» أخرجه السيوطي في الجامع الصغير، ورمز لضعفه. قال في البحر: لأنها مأخوذة من الاجتماع، وهما أقل ما تتحقق به، وهذا في غير جمعة اهـ أي فإن أقلها فيها ثلاثة صالحون للإمامة سوى الإمام، مثلها العيد لقولهم: يشترط لها ما يشترط للجمعة صحة وأداء سوى الخطبة فافهم (قوله ولو مميزا) أي ولو كان الواحد المقتدي صبيا مميزا. قال في السراج: لو حلف لا يصلي جماعة وأم صبيا يعقل حنث اهـ ولا عبرة بغير العاقل بحر.قال ط: ويؤخذ منه أنه يحصل ثواب الجماعة باقتداء المتنفل بالمفترض لأن الصبي متنقل."

(رد المحتار علي الدر المختار،كتاب الصلاة باب الامامة ، 1/ 553ط: سعيد)

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"إذا زاد على الواحد في غير الجمعة فهو جماعة وإن كان ‌معه ‌صبي عاقل. كذا في السراجية."

(الفتاوي الهندية ، كتاب الصلاة ،الفصل الأول في الجماعة،1/ 83 ط: رشيدية )

فتاوی دارالعلوم دیوبند میں ہے:

"سوال : جب کہ بالغ مقتدی نہ ملیں توصرف بچوں کے مقتدی بن جانے سے ثواب جماعت کاہوگایانہیں ؟

الجواب: اگرمقتدی بالغ کوئی نہ ہوتوصرف بچوں کومقتدی بنانے سے جماعت کاثواب حاصل ہوجاوے گا۔"

(فتاوی  دارالعلوم دیوبند، باب الامامۃ والجماعۃ ،3/   43 ط:دارالاشاعت کراچی)

امداد الاحکام میں ہے:

"سوال :اگرامام کے پیچھے مقتدی نابالغ ہوں توجماعت ہوسکتی ہے یانہیں ؟

الجواب :نابالغ مقتدی اگرسمجھدارہے توجماعت صحیح ہے ۔"

(امداد الاحکام ، کتاب الصلوۃ ، 1/ 524 ط:مکتبہ دارالعلوم کراچی )

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408100109

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں