
امام نے اگر نماز میں سورہ فاتحہ کے بعد سورت میں غلط پڑھا، اس کے بعد مقتدی نے درست پڑھ کر امام صاحب کی تصحیح کی پھر امام صاحب نے بھی درست کرلیا تو کیا یہ نماز صحیح ہوجائے گی؟کیاامام کے غلط پڑھنے پر نماز ادا ہوسکتی ہے؟
امام اگر قراءت میں غلطی کردے تو مقتدی کا امام کو لقمہ دے کر غلطی کی تصحیح کرنا درست ہے، اس سے نماز فاسد نہیں ہوتی۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"والصحيح أن ينوي الفتح على إمامه دون القراءة........والصحيح أنها لا تفسد صلاة الفاتح بكل حال ولا صلاة الإمام لو أخذ منه على الصحيح. هكذا في الكافي."
(کتاب الصلاۃ، الباب السابع، الفصل الأول، ج:1، ص: 99، ط: دار الفکر)
فقط واللہ أعلم
فتویٰ نمبر : 144712100271
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن