بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مقاطعہ بنی ہاشم کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر مبارک


سوال

مقاطعات قریش کے وقت آپ صلی الله علیہ وسلم کی عمر مبارک کتنی تھی؟

جواب

قریش کی طرف سے مقاطعہ بنی ہاشم  کی ابتدا  سن 7 نبوی  محرم الحرام میں شروع ہوئی اور  سن 10 نبوی  کو اس ظالمانہ عہد نامہ کا خاتمہ ہوا ۔ (سیرت مصطفی ﷺ  (1/257) ط:کتب خانہ مظہری)  اس اعتبار سے رسول اللہ ﷺ کی عمر  مبارک اس مقاطعہ کی ابتدا  کے  وقت  47 سال اور اس کے اختتام پر 50 سال  تھی۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212200221

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں