بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

منفرد سری نماز میں جہری قراءت اور جہری نماز میں سری قراءت کرے


سوال

کیا اکیلا شخص سری نمازوں میں جہری  اور جہری نمازوں میں سری تلاوت کر سکتا ہے؟

جواب

فرض نماز پڑھنے والا تنہا شخص  ظہر اور عصر میں سری (آہستہ  آواز میں)قراءت کرے گا اور اگر جہری (اونچی آواز سے) قراءت کی تب بھی نماز ہوجائے گی، البتہ فجر، مغرب اور عشاء میں جہری (اونچی آواز سے) قراءت کرنا افضل ہے اور اگر آہستہ قراءت کی تب بھی نماز  بلاکراہت ادا ہوجائے گی۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (2 / 81):

"والحاصل: أن الجهر في الجهرية لايجب على المنفرد اتفاقًا؛ وإنما الخلاف في وجوب الإخفاء عليه في السرية، وظاهر الرواية عدم الوجوب كما صرح بذلك في التتارخانية عن المحيط، وكذا في الذخيرة وشروح الهداية كالنهاية والكفاية والعناية ومعراج الدراية. وصرحوا بأن وجوب السهو عليه إذا جهر فيما يخافت، رواية النوادر اهـ فعلى ظاهر الرواية لا سهو على المنفرد إذا جهر فيما يخافت فيه وإنما هو على الإمام فقط."

المحيط البرهاني (1 / 445):

"وإن كان صلى وحده اتفق المشايخ أنه مُخيّر بين المخافتة والجهر، والجهر أفضل إن كان في الوقت، وإن كان بعد ذهاب الوقت اختلف المشايخ فيه، بعضهم قالوا: يخافت حتماً، وبعضهم قالوا: يخيّر والجهر أفضل كما في الوقت، وأصل هذا إن الجهر بالقراءة من شعار الدين، وإنه شرع واجباً في الجماعات، لما أنّ مبنى الجماعة على الإشهاد، أما لايجب على التفرّد".

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144205200652

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں