
کیا ممانی کی بیٹی سے نکاح جائز ہے؟
صورتِ مسئولہ میں ممانی کی بیٹی سے نکاح جائز ہے، بشرطیکہ ان دونوں کے درمیان رضاعی یا سسرالی محرمیت کا رشتہ نہ ہو۔
فتاوی شامی میں ہے:
"أسباب التحريم أنواع: قرابة، مصاهرة، رضاع ... وأما عمة عمة أمه وخالة خالة أبيه حلال كبنت عمه وعمته وخاله وخالته {وأحل لكم ما وراء ذلكم}"
(کتاب النکاح، فصل فی المحرمات، ج:3، ص:28، 30، ط:سعید)
فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144708101807
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن