بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 ذو القعدة 1445ھ 17 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

محمد زیان داؤد نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

محمد زیان داؤد نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

’’زَیَّان‘‘ (زا پر زبر، اس کے بعد یاء مشدد پر زبر) "زین" (بمعنٰی زینت)  سے مستعمل ہوسکتا ہے،’’زَیَّان‘‘کا معنیٰ ہوگا:  بہت زیادہ زینت والا۔ اور بطور برکت کے ابتداء میں محمد  اور آخر میں داود لگا سکتے ہیں۔

لہذا محمد  زیان داود نام رکھ سکتے ہیں۔

لسان العرب میں ہے:

"قال الأزهري: سمعت صبيا من بني عقيل يقول لآخر: وجهي زين ووجهك شين؛ أراد أنه صبيح الوجه وأن الآخر قبيحه، قال: والتقدير وجهي ذو زين ووجهك ذو شين، فنعتهما بالمصدر كما يقال رجل صوم وعدل أي ذو عدل. ويقال: زانه الحسن يزينه زينا."

(فصل الزاي، ج: ۱۳، صفحہ: ۲۰۱، ط: دارصادر)

معجم متن اللغۃ میں ہے:

"الزين: ضد الشين ج أزيان...الزيان: الزينة: الحسن...ومن أسمائهم: زين، زوين، ‌زَيّان."

(ز، ج: ۳، صفحہ: ۸۳، ط: دار مكتبة الحياة)

جامع الدروس اللغۃ العربیۃ میں ہے:

"مبالغةُ اسم الفاعل ألفاظٌ تدلُّ على ما يدُلُّ عليه اسمُ الفاعل بزيادة وتسمى "‌صيغَ ‌المُبالغة" كعلاّمةٍ وأكولٍ، أي "عالمٍ كثير العلم وآكلٍ كثير الأكل". ولها أحد عشر وزناً. وهي فعّالٌ" كجبّارٍ.....وصيغُ المُبالغةِ ترجعُ، عند التحقيق، إلى معنى الصفة المشبهة، لأن الإكثار منَ الفعل يجعله كالصفة الراسخة في النفس."

(الاسم وأقسامه، شبه الفعل من الأسماء، ج:1، ص:193، ط: المكتبة العصرية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144506102142

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں