
محرم الحرام میں ۱ تاریخ سے ۱۰ تاریخ کے درمیان بِسمِ اللہ الرّحمن الرحیم ۱۱۳ مرتبہ لکھنا کیسا ہے ؟
صورتِ مسئولہ میں، اگر کوئی شخص یکم محرم الحرام کو ۱۱۳ مرتبہ "بسم اللہ الرحمن الرحیم" لکھتا ہے اور اس کو سنت یا لازم سمجھے بغیر محض بزرگانِ دین کے مجربات کے طور پر کرتا ہے تو اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں ہے۔ تاہم اس عمل کو سنت یا واجب سمجھنا جائز نہیں،البتہ یہ عمل بزگان دین سے یکم محرم سے متعلق منقول ہے نہ کہ پورے پہلے عشرہ کے متعلق۔
جواہر الفقہ میں ہے:
"جو شخص محرم کی پہلی تاریخ کو ایک سو تیرہ (113) مرتبہ پوری 'بسم اللہ الرحمن الرحیم' کاغذ پر لکھ کر اپنے پاس رکھے گا، ہر طرح کی آفات ومصائب سے محفوظ رہے گا، مجرب ہے۔ چوں کہ یہ بزرگوں کے مجربات میں سے ہے، اس لیے اس کو سنت یا لازم سمجھنا درست نہیں ہے، البتہ سنت یا لازم سمجھے بغیر اس پر عمل کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔"
(ج2،ص187)
فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144701100478
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن