بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

محرم کے چاند کی مبارک باد دینا


سوال

محرم الحرام کے چاند کی مبارک باد دینا کیسا ہے؟

جواب

 اسلامی مہینوں کے آغاز میں ایک دوسرے کو مبارک باد دینےکا  شرعاً  کوئی ثبوت نہیں ہے، البتہ ہر مہینہ کا چاند دیکھ کر خود اپنے لیے خیر و برکت کی مسنون دعا کرنابہرحال ثابت ہے، اس کا اہتمام ہو نا چاہیے ۔

مرقاۃ المفاتیح  میں ہے:

"2428 - عن طلحة بن عبيد الله «أن النبي - صلى الله عليه وسلم - كان إذا رأى الهلال قال: (‌اللهم ‌أهله ‌علينا بالأمن والإيمان والسلامة والإسلام ربي وربك الله» ) . رواه الترمذي وقال: هذا حديث حسن غريب

وفيه تنزيه للخالق عن مشارك في تدبير خلقه، ورد على من عبد غير الله من الشمس والقمر، وتنبيه على أن الدعاء مستحب عند ظهور الآيات وتقلب الحالات."

(مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح ،كتاب أسماء الله تعالى،باب الدعوات في الأوقات، الفصل الثاني، 4 / 1686 ،الناشر: دار الفكر، بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309100190

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں