کیا "محمد یزدان" نام رکھا جا سکتا ہے؟
فارسی زبان میں "یزدان " کے متعدد معانی آتے ہیں، جیسے: آتش پرستوں کا معبود ( آتش پرستوں کے عقیدہ کے مطابق دنیا میں دو معبود ہیں، ایک خیرکا خالق ہے جو کہ " یزدان" ہے، دوسرا شر کا خالق ہے جو کہ "اہرمن" یعنی شیطان ہے) ، خدا، رب، معبود۔
"ایزد یا یزدان واژهای اوستایی و یک مفهوم زرتشتی با طیف گستردهای از معانی است اما بهطور کلی بهمفهوم الوهیّت یا خدایی است. این اصطلاح در معنای واقعی کلمه، بهمعنی «شایستهٔ پرستش و ستایش» است. ایزد به ربالنوعها، الهگان، فرشتگان، خدایگان و اربابان طبیعی نیز گفته میشود۔"
مفاتيح العلوم للخوارزمي میں ہے:
"الهرابذة هم عبدة النيران وأحدهم: هربذ.
يزدان: خالق الخير بزعم المجوس.
أهرمن: خالق الشر بزعمهم."
( المقالة الأولى، في الكلام، الفصل الخامس: في أسامي أرباب الملل والنحل المختلفة، ص: ٥٦، ط: دار الكتاب الاسلامي)
مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح میں ہے:
"عن ابن عمر رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: («القدرية مجوس هذه الأمة»)، أي: أمة الإجابة؛ لأن قولهم: أفعال العباد مخلوقة بقدرهم يشبه قول المجوس القائلين بأن للعالم إلهين: خالق الخير، وهو يزدان، وخالق الشر، وهو أهرمن؛ أي: الشيطان."
(كتاب الإيمان، باب الإيمان بالقدر، ١ / ١٨٢، ط: دار الفكر)
لہذا صورتِ مسئولہ میں "محمد یزدان" نام رکھنا درست نہیں، پس کسی لاحقہ کے بغیر صرف "محمد" نام رکھ لیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144204201063
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن