بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

محمد سخان نام رکھنے کا حکم


سوال

محمد سخان نام رکھا گیا ہے، کیا یہ نام درست ہے ؟

جواب

"مُحَمَّد" کا معنی ہے:بہت تعریف کیا جانے والا۔

(القاموس الوحید، المادّہ: حمد، ص:373، ط:ادارۃ الاسلامیات)

سخان کا معنیٰ ہے:گیزر/ پانی گرم کرنے کا سمادر۔

(القاموس الوحید، المادّہ: سخن، ص:755، ط:ادارۃ الاسلامیات)

محمد حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ناموں میں سے ہیں، لہذا مذکورہ معنیٰ کے اعتبار سےبچے کا نام  صرف محمد   یا محمد احمدرکھنا نہ صرف جائز بلکہ بہتر ہے،  باقی سخان نام رکھنا اس کے معنی کے اعتبار سے درست نہیں ہے۔لہذامحمد سخان نام رکھنا جائز نہیں ہے۔

 ہماری ویب سائٹ میں اسلامی نام کا آپشن موجود ہے، اس میں حروف تہجی کے اعتبار سے بہت سے نام مذکورہ ہیں۔ اس  سے استفادہ کیا  جاسکتا ہے۔ 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509102198

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں