بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 محرم 1448ھ 24 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

محمد رامیل نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

کیا محمد رامیل نام رکھ سکتے ہیں ؟

جواب

تلاش کے باوجود عربی، فارسی اور اردو  کی کسی لغت میں ”رامیل“ لفظ کا معنی نہیں مل سکا؛ لہٰذا یہ نام نہ رکھا جائے، اس کے بجائے حضرات انبیاء علیہم الصلاة و السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں کسی نام کا انتخاب کرنا بہتر ہوگا یا عمدہ معانی والے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیا جائے۔

اچھے ناموں کے لیے دیکھیے:اسلامی نام

المحیط البرہانی میں ہے:

"روي عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: «سموا أولادكم أسماء الأنبياء وأحب الأسماء إلى الله تعالى؛ عبد الله، وعبد الرحمن."

(کتاب الإستحسان والکراھیة، الفصل الرابع والعشرون في تسمیة الأولاد وکناھم، ج:5، ص:382، ط: دار الکتب العلمیة)

وفیہ ایضاً:

"وفي الفتاوی: التسمية باسم لم یذکرہ اللہ تعالی في کتابه و لا ذکرہ رسول اللہ علیه السلام، و لا استعمله المسلمون تکلموا فیه و الأولی أن لاتفعل."

(کتاب الإستحسان والکراھیة، الفصل الرابع والعشرون في تسمیة الأولاد وکناھم، ج:5، ص:382، ط: دار الکتب العلمیة)

فقط واللہ أعلم


فتویٰ نمبر : 144708101091

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں