بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

محمد نام رکھنا درست ہے


سوال

کیا ہم اپنے بچے کا نام محمد رکھ سکتے ہیں؟  محمد کے نام کے ساتھ نام ملا کر تو ہم سب رکھتے ہیں کیا صرف اکیلا نام محمد رکھ سکتے ہیں ؟

جواب

صرف محمد نام رکھنا جائز ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود یہ نام رکھنے کی اجازت مرحمت فرمائی ہے۔

صحیح مسلم میں ہے:

"سمّوا باسمي، ولا تكنوا بكنيتي.(یعنی میرے نام پر نام رکھو، البتہ میری کنیت اختیار نہ کرو۔)

(صحیح مسلم،3 /1682 کتاب الآداب، ط: دار احیاء التراث العربی)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144405101486

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں