بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

محمد ایان شاہ نام رکھنے کا حکم


سوال

"محمّد ایان شاہ" نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

’’ایان‘‘  نام رکھنا درست نہیں ہے، کیوں کہ یہ اگرچہ عربی لفظ ہے، لیکن اس کا تلفظ الف پر زبر اور یا پر تشدید کے ساتھ ’’أَیَّان‘‘  ہے اور کلامِ عرب میں یہ اسمِ شرط  ہے، جس کا معنی  "کب" ہے، لہذا یہ نام نہ رکھا جائے۔ ایان کے بجائے ’’عَیَّان‘‘ (عین کے زبر اور یا کی تشدید کے ساتھ) نام رکھا جا سکتا ہے، جس کے ایک معنی کشادہ آنکھوں والا کے آتے ہیں؛ لہٰذا "محمد عیان شاہ" نام رکھ سکتے ہیں۔ یا انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیا جائے۔

’’ أيّان : (معجم الرائد) (اسم) 1- إسم شرط للزمان يجزم فعلين ، نحو : « أيان تدرس تنجح » 2- إسم استفهام بمعنى « متى » ، نحو : أيان ترجع؟ »‘‘.

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200954

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں