بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1445ھ 30 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

محمد اریب نام رکھنا


سوال

 کیا میں اپنے بیٹے کا نام "محمد اریب" یا "محمد اریب بدر" رکھ سکتا ہوں، یہ نام کیسا ہو گا، اسلامی نقطہ نگاہ سے یہ نام کیسا ہے؟

جواب

’’اَریب‘‘ عربي زبان کا لفظ ہے، اس کا معنٰی ہے: عقل مند، صاحبِ بصيرت، سمجھ دار۔ اور ’’بدر‘‘ چودہویں کے چاند کو کہتے ہیں۔ اسی طرح ’’بدر‘‘ نامی ایک مشہور مقام/ کنواں ہے، جہاں غزوۂ بدر پیش آیا۔

آپ اپنے بيٹے كا نام ’’محمد اريب‘‘ يا ’’محمد اريب بدر‘‘ ركھ سكتے هيں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202201524

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں