بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مدرس کے ساتھ مسانہۃ ً عقد ہوا اور شعبان میں مہتمم نے اسے معزول کردیا تو وہ شعبان و رمضان کی تنخواہ کا حق دار ہے یا نہیں؟


سوال

میں دو سال قبل ایک مدرسے میں مسانہۃً مدرس کے منصب پر فائز ہوا اور تدریس کا یہ سلسلہ دو سال تک جاری رہا، ہر سال چھٹیوں کے دو مہینوں (شعبان، رمضان) کی تنخواہ تمام مدارس اور وفاق المدارس کے دستور کے مطابق ملتی ہے، اسی طرح مجھے بھی پچھلے سال ملی تھی، اس سال مہتمم صاحب نے مجھے شعبان کے اوائل میں تدریس کے فرائض سرانجام دینے سے معزول کردیا۔

اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ بوجہ عقد مسانہہ میں شعبان و رمضان کے دو مہینوں کی تنخواہ کا حق دار ہوں یا نہیں؟ نیز بغیرکسی شروط و قیود کے مدرس رہا۔ 

جواب

اگر آپ نے مدرسہ کے قواعد و ضوابط کے مطابق تدریس جاری رکھتے ہوئےیہ سال مکمل کیا ہے اور آئندہ سال سےاس مدرسے میں تدریس سے آپ نے استعفاء نہیں دیا بلکہ مہتمم صاحب نے ہی آپ کوشعبان کے اوائل میں تدریس سےمعزول کیا ہے تو چونکہ تقرر کے وقت مسانہۃً عقد ہوا تھا، اس وجہ سے آپ کوشعبان اور رمضان کی تنخواہ ملنی چاہیے، یہ آپ کا حق ہے،اور مہتمم صاحب پر یہ ادا کرنا لازم ہے۔

الأشباه والنظائر  لابن نجيم میں ہے:

"ومنها البطالة في المدارس، كأيام الأعياد ويوم عاشوراء، وشهر رمضان في درس الفقه لم أرها صريحة في كلامهم.

والمسألة على وجهين: فإن كانت مشروطة لم يسقط من المعلوم شيء، وإلا فينبغي أن يلحق ببطالة القاضي، وقد اختلفوا في أخذ القاضي ما رتب له من بيت المال في يوم بطالته، فقال في المحيط: إنه يأخذ في يوم البطالة؛ لأنه يستريح لليوم الثاني. وقيل: لا يأخذ (انتهى) .

وفي المنية: القاضي يستحق الكفاية من بيت المال في يوم البطالة في الأصح، واختاره في منظومة ابن وهبان، وقال: إنه الأظهر فينبغي أن يكون كذلك في المدارس؛ لأن يوم البطالة للاستراحة، وفي الحقيقة يكون للمطالعة والتحرير عند ذي الهمة."

( الفن الأول، القاعدۃ السادسۃ: العادۃ محکمۃ، ص:96،ط:قدیمی)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144409100640

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں