بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مباشرت کے بعد شرم گاہ کو صابن سے دھونے کا حکم


سوال

کیا مباشرت کے بعد شرمگاہ کو صابن سے دھونا ضروری ہے؟یعنی کہ صرف پانی ڈالتے ہوئے ہاتھ سے مل کر شرمگاہ کو دھو ڈالیں اور پھر ہاتھوں کو صابن سے دھو کر باقی جسم پر پانی بہا کر باقی جسم کی پاکی حاصل کر لی جائے ، اور غسل کے ذریعے پورے جسم کی پاکی حاصل کر لیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مباشرت کے بعد پانی سے شرمگاہ دھوتے وقت صابن استعمال کرنا ضروری نہیں ہے، بلکہ بغیر صابن کے صرف پانی سے نجاست دور کرنا بھی کافی ہے، البتہ صابن بھی اگر استعمال کرلیا جائےتو یہ زیادہ صفائی کا باعث ہوگا۔

فتاویٰ شامی (الدر المختار ورد المحتار)  میں ہے:

"(البداءة بغسل يديه وفرجه) وإن لم يكن به خبث اتباعا للحديث (وخبث بدنه إن كان) عليه خبث لئلا يشيع...

(قوله: البداءة بغسل يديه) ظاهر كلام المصنف كالهداية وغيرها أن هذا الغسل غير الغسل الذي في الوضوء.

(قوله: وفرجه) أي ثم فرجه، بأن يفيض الماء بيده اليمنى عليه فيغسله باليسرى ثم ينقيه، والفرج قبل الرجل والمرأة، وقد يطلق على الدبر أيضا كما قال المطرزي. اهـ. قهستاني: أي فيشمل القبل والدبر وهو المراد هنا.

(قوله: وإن لم يكن به خبث) رد على الزيلعي وابن الكمال.

(قوله: اتباعا للحديث) وهو ما روى الجماعة عن «ميمونة - رضي الله عنها - قالت وضعت للنبي - صلى الله عليه وسلم - ماء يغتسل به، فأفرغ على يديه فغسلهما مرتين أو ثلاثا، ثم أفرغ بيمينه على شماله فغسل مذاكيره، ثم دلك يده بالأرض، ثم تمضمض واستنشق، ثم غسل وجهه ويديه، ثم غسل رأسه ثلاثا، ثم أفرغ على جسده، ثم تنحى عن مقامه فغسل قدميه» فتح.

(قوله: وخبث بدنه) أي لو قليلا كما يظهر من التعليل. وأفاد أن السنة نفس البداءة بغسل النجاسة، وأما نفس غسلها فلا بد منه ولو قليلة فيما يظهر لتنجس الماء بها، فلا يرتفع الحدث عما تحتها ما لم تزل كما بحثه سيدي عبد الغني وقال لم أجد من تعرض له من أئمتنا. أقول: ورأيته في شرح والده الشيخ إسماعيل على الدرر والغرر ذكره جازما به، لكنه لم يعزه إلى أحد، والله تعالى أعلم".

(کتاب الطهارۃ، سنن الغسل، ج:1، ص:157، ط:ایچ ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403101485

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں