بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

موبائل میں دیکھ کر خطبہ پڑھنا


سوال

کیا عید کا خطبہ موبائل میں دیکھ کر پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ خطبہ در حقیقت حمد و صلاۃ، وعظ و نصیحت اور ترغیب و  ترہیب پر مشتمل کلام کا نام ہے،  اول کوشش یہ ہی ہونی چاہیے  کہ خطبہ دینے والا زبانی خطبہ دے  اور  دیکھ کر پڑھنے کی نوبت نہ آئے،  لیکن اگر زبانی خطبہ یاد نہ ہو تو  دیکھ کر خطبہ پڑھنا بھی درست ہے، اس میں شرعاً مضائقہ نہیں، اگر کسی کتاب میں دیکھ کر پڑھنا ممکن نہ ہو یا کتاب موجود نہ ہوتو موبائل میں دیکھ کر بھی خطبہ دیا جاسکتاہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202470

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں