بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

معتب نام / حضرت معتب بن حمراء الخزاعی بدری صحابی ہیں


سوال

مُعتِب بن حمراء الخزاعی رضی اللہ عنہ، کیا یہ صحابی،  اصحاب بدر میں سے ہیں؟ معتب کے نام کے معنی کیا ہے؟

جواب

مُعَتّب (میم کے پیش، عین کے زبر اور تاء مشددہ کے زیر کے ساتھ، یعنی "مُعَتِّب ") بن عوف الخزاعی، جن کو معتب بن الحمراء سے بھی جانا جاتا ہے، ایک بدری صحابی تھے جو بعد کے غزوات میں بھی نبی کریم ﷺ کے ساتھ شریک ہوئے۔

"معتب" تعتیب سے  ہے جس کا معنی  تہبند کو موڑ کر اسے اوپر کرنا ہے جو کہ عام طور پر بے فکری کی علامت ہوتی ہے۔ 

مذکورہ نام بابرکت ہے اور لڑکے کے لیے رکھا جاسکتا ہے۔

عمدة القاري شرح صحيح البخاري (21 / 152):

"ابن معتب بضم الميم وفتح العين المهملة وكسر التاء المثناة من فوق المشددة."

أسد الغابة ط العلمية (5 / 215):

"معتب: بتشديد التاء."

أسد الغابة ط العلمية (5 / 215):

"معتب ابن الحمراء

ب د ع: معتب بن الحمراء وهو معتب بن عوف بن عامر بن الفضل بن عفيف بن كليب بن حبشية بن سلول بن كعب بن عمرو بن الخزاعي السلولي، حليف بني مخزوم، ويعرف بابن الحمراء.

(1562) أخبرنا أبو جعفر بإسناده، عن يونس، عن ابن إسحاق، في تسمية من هاجر إلى الحبشة من حلفاء بني مخزوم: معتب بن عوف بن عامر بن الفضل بن عفيف، وهو الذي يدعى عيهامة بن كليب بن سلول بن كعب من خزاعة.

(1563) وبهذا الإسناد عن ابن إسحاق، فيمن شهد بدرا، من بني مخزوم بن يقظة، ومعتب بن عوف بن عامر، حليف لهم من خزاعة لا عقب له، وهاجر إلى المدينة أيضا، وآخى رسول الله صلى الله عليه وسلم بينه وبين ثعلبة بن حاطب الأنصاري، قيل: إنه توفي سنة سبع وخمسين، فقيل: كان عمره ثمانيا وسبعين سنة، وقال الطبري: كان عمره ثمانيا وخمسين سنة، وهذا فيه نظر، لأن من شهد بدرا وهي في السنة الثانية من الهجرة لا يجوز أن يكون عمره ثلاث سنين، والأول أصح عندي."

تاج العروس (3 / 314):

(و) عن ابن الأثير: (التعتيب: أن تجمع الحجزة) بالضم (وتطويها من قدام) . وعن ابن الأعرابي: الثبنة: ما عتبته من قدام السراويل. وفي حديث سلمان (أنه عتب سراويله فتشمر) .

(و) تعتيب الحباب: (أن تتخذ) له (عتبة) .

لسان العرب (1 / 579):

"قال ابن الأثير: التعتيب أن تجمع الحجزة وتطوى من قدام."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211200855

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں