بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

معتکف کا مسجد میں رہتے ہوئے لڑائی دیکھنا


سوال

معتکف اگر اعتکاف کی جگہ سے باہر آیا اور جوتے رکھنے  کی جگہ پر کھڑا رہا اور لڑائی کا تماشا  کرتا رہا، جب کہ جوتے اتارنے کی جگہ مسجد کے اندر ہو تو  کیا اعتکاف فاسد ہو گا؟

جواب

اگر معتکف جوتے رکھنے کی جگہ پر کھڑا ہوکر لڑائی کا تماشا دیکھتا رہا اور جوتے رکھنے کی جگہ مسجد کے اندر شامل ہے تو اعتکاف نہیں ٹوٹا، لیکن یہ لایعنی کام ہے، معتکف کو اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔  فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202201

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں