بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 ذو الحجة 1447ھ 05 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

معتکف کا مسجد کے اس حصے میں تراویح پڑھنا جسے مسجد میں شامل نہیں کیا گیا


سوال

معتکف مسجدکے اس حصہ میں جس کی نیت نہیں کی گئی ہے وہاں تراویح پڑھ سکتا ہے؟ کیااس کی وجہ سے اس کا اعتکاف فاسدہوجائے گا؟

جواب

مسجد کا وہ حصہ جسے مسجد میں شامل کرنے کی نیت نہیں کی گئی اور وہاں معتکف (یعنی سنت یا واجب اعتکاف کرنے والا) تراویح پڑھنے چلا جائے تو  اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا۔  فقط و اللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144109201627

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں