بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

منی ایکسچینج (فارکس ٹریڈنگ) جائز ہے یا نہیں؟


سوال

منی ایکسچیج کا کاروبار حلال ہے یا حرام؟ دیے گئے لنک (https://www.octafx.com/islamic-accounts/ ) میں بتایا گیا ہے اس کو اسلامک ایوارڈ بھی ملا ہے، اب اس میں کاروبار ایسے ہوتا ہے کہ ہم حقیقی پیسوں سے کچھ ڈالر خریدتے ہیں اور اس کو منی ایکسچینج کے دیے گئے لنک میں لگاتے ہیں اور اس میں نفع اور نقصان دونوں ہوتا ہے اور ظاہر ہوتاہے کہ آپ کو اتنا فائدہ ہوا یا اتنا نقصان ہوا۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ یہ کاروبار جو آن لائن طریقے سے ہوتا ہے جائز ہے یا نہیں؟

جواب

شریعت نے سونا چاندی اور کرنسی کے تبادلے میں چند کڑی شرائط عائد کی ہیں، جن میں سے ایک اہم شرط اس معاملے کے دونوں عوضوں پر مجلسِ عقد میں قبضے کا پایا جانا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ معاملہ واقعی ایک معاملے کے طور پر انجام دیا جارہا ہے، جس میں معاملہ کنندگان کو دونوں عوض اپنی جگہ مطلوب ہیں۔ فاریکس کے آن لائن کاروبار میں مختلف کرنسیوں کے تبادلے میں نہ تو کرنسیوں کی حقیقی خرید وفروخت ہی مقصد ہوتی ہے، (بلکہ قیمتوں کے گھٹنے بڑھنے پر ہونے والا فائدہ مطلب ہوتا ہے، جس میں آخر میں فرق برابر کیا جاتا ہے)، اور نہ ہی قبضہ اپنی شرائط کے ساتھ پایا جاتا ہے، اس لیے کرنسی کا آن لائن فاریکس کاروبار غرر، سود اور سٹے پر مشتمل ہونے کی بنا پر جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل فتاوی ملاحظہ کیجیے:

کرنسی کا آن لائن فاریکس کاروبار

فاریکس ٹریڈنگ کا حکم


فتوی نمبر : 144107200377

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں