بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

محرم الحرام میں کالے کپڑے بنانا


سوال

محرم الحرام میں کالے کپڑے بنانا اور اس کی خرید وفروخت کرنا کیسا ہے؟ شریعت کے مطابق وضاحت فرمائیں!

جواب

خاص طور پر محرم کے مہینے میں کالے رنگ کا لباس پہننا روافض کا شعار بن چکا ہے، اس لیے جن ایام میں یہ لوگ سیاہ لباس پہنتے ہیں اس دوران اس طبقے کے ساتھ مشابہت سے بچنے کے لیے سیاہ لباس سے اجتناب لازم ہے۔ البتہ کالے کپڑے بیچنا جائز ہے، اس لیے کہ  کالے کپڑے کے کئی استعمال ہوسکتے ہیں، لیکن  اگر کسی کے بارے میں معلوم ہو  جائے کہ وہ رافضی رسم  پورا کرنے کے لیے کالا کپڑا خرید رہا ہے تو اس کو نہیں بیچنا چاہیے، البتہ اگر کسی نے بیچ دیا ہو تو اس کی قیمت حرام نہ ہوگی۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 624):

فإن التشبه بهم لايكره في كل شيء، بل في المذموم وفيما يقصد به التشبه.

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112201586

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں