بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

محمد ہادی نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

 میں نے اپنے بیٹے کا نام محمد ہادی رکھا ہے یہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ عربی لغت میں لفظ ’’ھادی‘‘ کے دو معنیٰ آتے ہیں، ایک معنیٰ: ’’ راستہ دکھانے یا بتانے والا‘‘۔  اس معنیٰ کے اعتبار سے ’’ محمد ھادی ‘‘ نام رکھنا درست ہے۔  دوسرا معنیٰ ہے: ’’ سیدھے راستے (دین) پر چلانے والا‘‘، یعنی  ’’ہدایت کی توفیق دینے والا‘‘،  اس معنیٰ کے اعتبار سے یہ لفظ اللہ تعالیٰ کا صفاتی نام ہے۔ بہر حال ’’ محمد ھادی ‘‘ رکھنا درست ہے۔

"المعجم الوسيط" میں ہے:

'(هدى) فلان -هدًى و هدياً وهداية استرشد،و يقال هدى فلان هدْى فلان: سار سيره و فلان أرشده و دله، (الهادى) : من اسماء الله الحسنى و الدليل (هداة).'

(باب الهاء، ص: 978، ط: دار الدعوة)

فقط والله  اعلم


فتوی نمبر : 144408101995

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں