بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

محمد اَسمَر نام رکھنے کا حکم


سوال

میں نے اپنے بیٹے کا نام محمد اسمر رکھا ہے۔ اسمر کسی صحابی کا نام ہے تاریخ میں؟

جواب

اسمر کا معنی ہے:گندمی رنگ والا ، (اسمر) یہ کئی صحابہ رضی اللہ عنہم  کا نام ہے،امام بخاری رحمہ اللہ کی کتاب (تاریخ الکبیر) میں ایک روایت موجود ہے ،جو  (اسمر بن مضرس) صحابی سے مروی ہے، نيز اس كے علاوه  ایک کتاب "الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ"   میں او ر بھی کئی روایات موجود ہیں جو "اسمر" نامی صحابہ سے مروی ہیں ؛ لہذا اپنے بیٹے کا نام " محمد اَسمَر" رکھنا درست ہے۔

التاریخ الکبیر میں ہے:

"أسمر بن مضرس."له صحبة.قال لي محمد بن بشار قال: ثنا عبد الحميد بن عبد الواحد البصري قال: حدثتني أم جنوب بنت نميلة، عن أمها سويدة بنت جابر، عن أمها عقيلة بنت أسمر بن مضرس، عن أبيها أسمر بن مضرس، قال: بايعت النبي -صلى الله عليه وسلم- فقال: "من كان على ماء لم يسبق إليه مسلم فهو له"، فجعل الناس يتعادون بالرماح، فيتخاطون."

(باب الواحد، ج:2، ص:202، رقم:1684، ط:الناشر المتميز)

الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ میں ہے:

*۔"أسمر بن أبيض:يأتي قريبا.

*۔ أسمر بن ساعدبن هلوات المازني. روى ابن مندة من طريق أحمد بن داود ابن أسمر بن ساعد، قال: حدثني أبي داود، قال: حدثنا أبي أسمر بن ساعد، قال: وفدت مع أبي على النبي صلى الله عليه وسلم، فقال له: إن أبانا شيخ كبير- يعني هلوات، وقد سمع بك، وليس به نهوض، وقد وجه إليك بلطف الأعراب، فقبل منه الهدية، ودعا له ولولده.

*۔أسمر بن مضرس [ (1) ] الطائي:قال البخاري وابن السكن: له صحبة. وحديث واحد.وقال أبو عمر: هو أخو عروة بن مضرس، وهو أعرابي.وقال ابن مندة: هو أسمر بن أبيض بن مضرس، زاد في نسبه أبيض. وقال: عداده في أهل البصرة.

قلت:وأخرج حديثه أبو داود بإسناد حسن، قال: أتيت النبي صلى الله عليه وسلم، فبايعته، فقال:من سبق إلى ما لم يسبق إليه مسلم فهو له"

(الصحابة والفقه، القسم الأول، باب الألف بعدها سين، ج:1، ص:220، ط:دار الكتب العلمية۔بيروت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144503103040

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں