کیا موبائل پر بغیر وضو قرآن کی تلاوت کی جا سکتی ہے؟
موبائل سے بے وضو قرآنِ مجید کی تلاوت کرنا جائز ہے، البتہ موبائل کی اسکرین پر اگر قرآنِ کریم کھلا ہوا ہو تو اسکرین کو وضو کے بغیر چھونا جائز نہیں ہے، اس کے علاوہ موبائل کے دیگر حصوں کو مختلف اطراف سے وضو کے بغیر چھونے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144111200858
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن