موبائل میں قران پڑھنے کے لیے وضو ضروری ہے؟
موبائل میں قرآن مجید کی تلاوت کرنا جائز ہے، البتہ موبائل کی اسکرین پر اگر قرآن کریم کھلا ہوا ہو تو اسکرین کے اس حصہ کو وضو کے بغیر چھونا جائز نہیں ، اس کے علاوہ موبائل کے دیگر حصوں کو مختلف اطراف سے وضو کے بغیر چھونے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109200167
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن