بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

موبائل پر بات کے اختتام کے وقت یا کسی کو رخصت کرتے وقت ’’اللہ حافظ‘‘ کہنے کا حکم


سوال

موبائل پر بات کے اختتام پر یا کسی کو رخصت کرتے ہوئے  "اللہ حافظ"  کہنا کیسا ہے؟

جواب

موبائل پر بات کے اختتام کے وقت یا کسی کو رخصت کرتے وقت ’’اللہ حافظ‘‘ کہنا جائز ہے، لیکن زیادہ بہتر و افضل یہ ہے کہ ایسے مواقع پر لفظ  ’’السلام علیكم و رحمة اللّٰه و بركاته‘‘یا کم از کم  ’’السلام علیكم‘‘ کہا جائے؛ کیوں کہ ایسا کہنے سے سنت پر عمل کرنے کا ثواب بھی ملے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111200215

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں