بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

موبائل میں قرآن کریم کی ایپ رکھنا


سوال

موبائل میں قرآن کا ایپ رکھ سکتے ہیں ؟موبائل کو کھولتے ہیں تو ہر قسم کے پرچار بھی آتے ہیں۔ کیا موبائل میں قرآن کا ایپ رکھنا درست ہے؟

جواب

موبائل میں قرآن کریم کی ایپ رکھنا اور اس میں تلاوت کرنا درست ہے، البتہ  جب قرآن کریم اسکرین پر کھلا ہو تو اس(قرآن والے صفحہ) کو بلا وضو ہاتھ لگانا جائز نہیں۔نیز موبائل کو ہر قسم کی خرافات سے پاک رکھنا لازم ہے۔(چاہے اس میں قرآن کریم کی ایپ موجود ہو یا نہیں)۔

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144411100663

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں