بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

4 ربیع الاول 1448ھ 18 اگست 2026 ء

دارالافتاء

 

موبائل کو پاک کرنے کا طریقہ


سوال

موبائل فون یا اور کوئی الیکٹرک چیز اگر ناپاک پانی میں گر جائے تو اسے پاک کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر ناپاکی  صرف بیرونی حصہ پر ہےتو  کسی صاف کپڑے سے پونچھ   لینا پاک کرنے کے لیے کافی ہے،اور اگر  اندرونی حصے میں چلی گئی ہےاور  کپڑے سے زائل کرنا ممکن نہیں  تو کسی  مائع مادے سے دھونے جو الکٹرانک  اشیاء کے لیے مضر نہ ہو جیسے  پٹرول  وغیرہ سے  پاک ہوگا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"و يطهر (صقيل) لا مسام له (كمرآة) وظفر وعظم وزجاج وآنية مدهونة أو خراطي وصفائح فضة غير منقوشة بمسح يزول به أثرها مطلقا به يفتى.

(قوله: صقيل) احترز به عن نحو الحديد إذا كان عليه صدأ أو منقوشا، وبقوله " لا مسام له " عن الثوب الثقيل فإن له مساما."

(کتاب الطهارۃ،باب الأنجاس،ج:1،ص:311،ط:سعید)

فتاوى الهندیۃمیں ہے:

"(ومنها المسح) إذا وقع على الحديد الصقيل الغير الخشن كالسيف والسكين والمرآة ونحوها نجاسة من غير أن يموه بها فكما يطهر بالغسل يطهر بالمسح بخرقة طاهرة. هكذا في المحيط ولا فرق بين الرطب واليابس ولا بين ما له جرم وما لا جرم له. كذا في التبيين وهو المختار للفتوى. كذا في العناية ولو كان خشنا أو منقوشا لا يطهر بالمسح."

(کتاب الطهارۃ،الباب السابع فی النجاسۃ وأحكامہا،ج:1،ص:41،ط:دار الفكر)

فقط والله اعلم


فتویٰ نمبر : 144802101401

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں