بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

موبائل کے استعمال سے یا گانا سننے سے وضو کا حکم؟


سوال

موبائل استعمال کرنے سے یا گانا سننے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب

موسیقی سننا گناہ ہے،لیکن اس سے  اور موبائل کے استعمال سےوضو نہیں ٹوٹتا،البتہ مستحب یہ ہے کہ اگر گانا سننے کا گناہ سرزد ہوگیا تو چونکہ وضو سے گناہ معاف ہوتے ہیں اس لیے اس کے بعد دوبارہ وضو کرلے،  اوراگر وضو نہ کیا اور اسی سابقہ وضو سے نماز پڑھ لی یا تلاوت کی تو نماز ہوجائے گی اور تلاوت کا ثواب  بھی ملے گا۔

الدر المختار وحاشیہ ابن عابدین میں ہے:

"ومندوب في نيف وثلاثين موضعاً، ذكرتها في الخزائن: منها بعد كذب، وغيبة، وقهقهة، وشعر، وأكل جزور، وبعد كل خطيئة، وللخروج من خلاف العلماء

(قوله: وبعد كل خطيئة) عطف عام على خاص بالنسبة إلى ما ذكره مما هو خطيئة وذلك لما ورد في الأحاديث من تكفير الوضوء للذنوب."

(کتاب الطہارۃ،ج1،ص90،ط؛سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144409101058

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں