موبائل سے تصوير بنانا کیسا ہے؟
کسی بھی جان دار کی تصویر کھینچنا، بنانایا بنوانا ناجائز ہے، خواہ اس تصویر کشی کے لیے کوئی بھی آلہ استعمال کیا جائے، خواہ موبائل ہو یا کوئی اورآلہ، اہلِ علم و اہلِ فتوی کی بڑی تعداد کی تحقیق کے مطابق تصویر کے جواز وعدمِ جواز کے بارےمیں ڈیجیٹل اور غیر ڈیجیٹل کی تقسیم شرعی نقطہ نظر سے ناقابلِ اعتبار ہے ؛ لہذا ڈیجیٹل تصویر بنانے یا بنوانے سے بچنا لازم ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144208200828
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن