بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

معاذ نام کا صحیح تلفظ


سوال

 میں نے اپنے بیٹے کا نام محمد معاذ رکھا ہے۔ کیا "م" کے اوپر پیش لگانا ضروری ہے ؟اور پکارنے میں بھی پیش کا استعمال کیا جائے؟ معاذ (MAAZ) نام پکار سکتے ہیں؟ یہ (MOAAZ) ہی پکارنا اور لکھنا ہوگا؟

جواب

مُعَاذ میم پر پیش اور عین پر زبر کے ساتھ ہے، اس کا معنی ہے پناہ میں دیا ہوا شخص  اور یہی اس کا صحیح تلفظ ہے۔معاذ(میم اور عین کے زبر کے ساتھ ) بھی پڑھا جاسکتا ہے، لیکن اس کا معنی ہے جائے پناہ  یا پناہ، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے نام میم کے پیش کے ساتھ تھے، اس لیے اسی طرح لکھا اور پکارا جائے تو صحابہ کے نام کی برکت حاصل ہوگی۔فقط و اللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144307102490

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں