بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

میاں بیوی ملیں اور دخول نہ تو غسل کا حکم


سوال

اگر میاں بیوی آ پس میں اس طرح ملیں کہ دخول نہ ہو صرف شرم گاہیں آپس میں ساتھ لگے اور شوہر فارغ ہو جائے تو کیا غسل دونوں پر فرض ہوگا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  میاں بیوی آپس میں اس طرح ملیں کہ ان دونوں کی شرم گاہیں ایک دوسرے سے صرف مل جائیں،  لیکن دخول کچھ نہ ہوا ہو،صرف شوہر  کو انزال ہوا ہو، عورت کو انزال نہیں ہوا تو اس صورت میں صرف   شوہر پر غسل واجب ہوگا، جب کہ بیوی پر غسل واجب نہیں ہوگا۔

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع  میں ہے :

"والثاني: إيلاج الفرج في الفرج في السبيل المعتاد سواء أنزل، أو لم ينزل؛ لما روي أن الصحابة -رضي الله عنهم - لما اختلفوا في وجوب الغسل بالتقاء الختانين بعد النبي صلى الله عليه وسلم وكان المهاجرون يوجبون الغسل، والأنصار لا، بعثوا أبا موسى الأشعري إلى عائشة -رضي الله عنها- فقالت سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «إذا التقى الختانان، وغابت الحشفة وجب الغسل أنزل، أو لم ينزل»، فعلت أنا ورسول الله صلى الله عليه وسلم واغتسلنا، فقد روت قولًا، وفعلًا".

(فصل الغسل ،1/ 36،دار الكتب العلمية)

مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح میں ہے :

"فصل ما يجب فيه الاغتساليفترض الغسل بواحد من سبعة أشياء خروج المني الى ظاهر الجسد إذا انفصل عن مقره بشهوة من غير جماع وتواري حشفة". 

(صل مايجب فيه الاغتسال ،ص: 42،المكتبة العصرية)

مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح میں ہے:

"و" منها "توارى حشفة" هي رأس ذكر آدمي مشتهى حي احترز به عن ذكر البهائم والميت والمقطوع والمصنوع من جلد والأصبع وذكر صبي لايشتهي والبالغة يوجب عليها بتواري حشفة المراهق الغسل".

 (فصل مايجب فيه الاغتسال ،ص: 43،المكتبة العصرية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144407101511

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں