
مِرحال (بکسر المیم) نام لڑکی کے لیے رکھنا کیسا ہے؟
بصورتِ مسئولہ عربی زبان میں ’’مِرحال‘‘ کے بجائے ’’مِرحل‘‘ (الف کے بغیر) استعمال کیا جاتا ہے، جس کا معنیٰ ’’خوب مسافت طے کرنے پر قادر‘‘ اور ’’سواری والے اونٹ‘‘ کے آتے ہیں، لہذا مِرحل نام رکھنا معنوی لحاظ سے مناسب نہیں، بہتر یہ ہے کہ صحابیات کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیا جائے؛ تاکہ ان پاکیزہ نفوس کے اثرات بچی کی زندگی میں ظاہر ہوں۔
تاج العروس میں ہے:
"والمِرحل كمنبر: القوي من الجمال على السير، قاله الفراء. وبعير ذو رحلة، بالكسر."
(فصل الراء مع اللام، رحل، ٢٩/ ٥٩، ط: دار الهداية)
الفتاوى الهندية میں ہے:
"وفي الفتاوى التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده ولا ذكره رسول الله صلى الله عليه وسلم ولا استعمله المسلمون تكلموا فيه والأولى أن لا يفعل كذا في المحيط."
(كتاب الكراهية، الباب الثاني والعشرون، ٥/ ٣٦٢، ط: رشيدية)
فقط والله تعالى أعلم
فتویٰ نمبر : 144708101787
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن