بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کرپٹو کرنسی اور اس میں mining کا حکم


سوال

کریپٹو کرنسی جائز ہے یا نہیں اور اس میں کان کنی (mining) کرنا کیسا ہے؟

جواب

 کرپٹوکرنسی،بِٹ کوائن ،یاکسی اورڈیجیٹل کرنسی کی شکل میں انٹرنیٹ  اور الیکٹرانک مارکیٹ میں خرید و فروخت کے نام سے جو کاروبار چل رہا ہےوہ حلال اورجائز نہیں ہے،وہ محض دھوکہ ہے،کیوں کہ کرپٹوکرنسی یابِٹ کوائن محض ایک فرضی کرنسی ہے،اس میں حقیقی کرنسی کےبنیادی اوصاف اورشرائط بالکل موجود نہیں ہیں،یہاں حقیقت میں کوئی مادی چیز نہیں ہوتی، اور اس میں قبضہ بھی نہیں ہوتا،صرف اکاؤنٹ میں کچھ عدد آجاتے ہیں،اس لیےکرپٹو کرنسی یا کسی بھی  ڈیجیٹل کرنسی میں پیسے لگانا اوراس  سےحاصل ہونےوالانفع بھی  جائز نہیں ہے۔نیز اس میں  mining کے ذریعہ کمائی کرنا بھی جائز نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144504101358

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں