بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جمادى الاخرى 1446ھ 04 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

منہال نام رکھنا


سوال

منہال نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

منہال لفظ کا ایک معنی انتہائی سخی اور فیاض ہے، کتبِ تراجم میں منہال نامی صحابی کا براہ راست نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث روایت کرنا منقول ہے، لہذا یہ نام رکھنا درست ہے۔

التاریخ الکبیر للبخاری میں ہے:

"باب منهال ‌‌[11157] منهال . عن النبي -صلى الله عليه وسلم-. روى عنه عبد الملك بن منهال، عن أبيه؛ أن النبي -صلى الله عليه وسلم- كان يأمرهم بصيام ثلاثة أيام من الشهر، أيام البيض، ويقول: هن صيام الدهر".

(‌‌حرف الميم، باب منهال، 9/ 331 ط: الناشر المتميز للطباعة والنشر والتوزيع)

الاصابہ فی تمییز الصحابہ میں ہے:

"‌‌8265- منهال بن أبي منهال «5» : ذكره الطّبري في الصّحابة، واستدركه ابن فتحون".

(‌‌‌‌ذكر بقية حرف الميم، الميم بعدها النون، 6/ 178، ط:دار الكتب العلمية)

القاموس المحیط میں ہے:

"والمنهال: الرجل الكثير الإنهال، والكثيب العالي لا يتماسك انهيارا، والقبر، والغاية في السخاء".

(‌‌‌‌باب اللام، فصل النون، ص1066، ط: مؤسسة الرسالة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503101781

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں