بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

میراث کی تقسیم


سوال

 شوہر کا انتقال ہوگیا ہے،  اس کے وارثوں میں ایک بیوہ ، دو بیٹےاور ایک بیٹی ہے ؟

جواب

صورت مسئولہ میں مرحوم     کی  میراث کی تقسیم کا شرعی طریقہ  یہ ہے کہ  سب سے پہلے مرحوم کے حقوق متقدمہ (تجہیزو تکفین کے اخراجات )ادا کرنے کے بعد ،اگر مرحوم کے ذمہ کوئی قرض ہو تو باقی ترکہ سے ادا کرنے کے  بعد،اور مرحوم نے اگر کوئی جائز وصیت کی ہو تو باقی  ترکہ کے تہائی  حصہ  میں اسے  نا فذ کرنے کے بعد  باقی تمام ترکہ کےکل40 حصے کرکے مرحوم کی بیوہ کو 5 حصے ،ہر ایک بیٹے کو 14 حصے اور بیٹی کو 7 حصے ملیں گے ۔

صورتِ تقسیم یہ ہے :

میت :40/8

بیوہ بیٹا بیٹابیٹی 
17
514147

یعنی 100 روپے میں سے مرحوم کی بیوہ 12.50 روپے ،مرحوم کے ہر ایک بیٹے کو 35روپے ، مرحوم کی بیٹی کو 17.50 روپے ملیں گے ۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144306100521

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں