بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

شوہر تین بیٹیاں 4بھائی اور دو بہنوں کے درمیان وراثت کی تقسیم


سوال

بیوی کا انتقال ہوگیا ہے ورثاء میں موجود شوہر ،تین بیٹیاں ،4بھائی اور 2 بہنیں ہیں ؟ 

جواب

 صورت مسئولہ میں مرحومہ  کی  میراث کی تقسیم کا شرعی طریقہ  یہ ہے کہ  سب سے  پہلے مرحومہ کے حقوق متقدمہ  یعنی اگر مرحومہ  کے ذمہ کوئی قرض ہو تو کل مال سے ادا کرنے کے  بعد،اگرانہوں نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو باقی  مال کے تہائی  حصہ میں سے  اسے  نا فذ کرنے کے بعد  باقی تمام ترکہ    منقولہ و غیر  منقولہ کے کل 360 حصے کر کے مرحومہ کے شوہر  کو 30 حصے،  ہر ایک بیٹی کو 80 حصے ، ہر ایک بھائی کو 6 حصے اور  ہر ایک بہن کو 3 حصے ملیں گے ۔

صورتِ تقسیم یہ ہے:

میت:360/12

شوہر بیٹی بیٹیبیٹیبھائی بھائیبھائی بھائی بہن بہن 
381
30808080666633

یعنی 100 روپے میں سے مرحومہ کے شوہر کو 8.333روپے ،ہر ایک بیٹی کو 22.222روپے ،ہر ایک بھائی کو1.666روپے اورہر ایک بہن کو 0.833روپے  ملیں گے ۔ 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144306100523

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں