بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مینڈک اور چپکلی کے پاخانے کا حکم


سوال

مینڈک اور چھپکلی کے بڑی بول کا کیا حکم ہے؟

جواب

مینڈک اور چھپکلی دونوں حرام جانوروں میں سے ہیں، اور جن جانوروں کا کھانا حرام ہے ان کا پیشاب وپاخانہ نجاستِ غلیظہ ہے، لہذا مینڈک اور چپکلی کا پیشاب اور پاخانہ ناپاک ہے، البتہ چوں کہ مینڈک پانی میں بھی رہتا ہے، اور اس سے بچنا مشکل ہے، اس لیے اگرمینڈک پانی میں پیشاب وغیرہ کردے تو ضرورتاً پانی کو ناپاک شمار نہیں کیا جائے گا۔

ملتقی الابحرمیں ہے:

"(والحشرات) الصغار من الدواب جمع الحشرة كالفأرة والوزغة وسام أبرص والقنفذ والحية والضفدع والبرغوث والقمل والذباب والبعوض والقراد؛ لأنها من الخبائث وقد قال الله تعالى {ويحرم عليهم الخبائث} [الأعراف: 157]".

‌‌(فصل فيما يحل أكله وما لا يحل، ج: 2، ص: 513، ط: دار إحياء التراث العربي)

فتاوی شامی میں ہے:

"(وبول غير مأكول ولو من صغير لم يطعم) إلا بول الخفاش وخرأه فطاهر، وكذا بول الفأرة؛ لتعذر التحرز عنه، وعليه الفتوى، كما في التتارخانية".

(‌‌باب الأنجاس، ج: 1، ص: 318، ط: سعيد)

امداد الفتاوی میں ہے :

”في الدر المختار في النجاسة الغليظة: وبول غير مأكول۔ پس بنا بریں قاعدہ  بول غوک نجس غلیظ است، البتہ در غوکے کہ در آب می ماند حکمِ نجاست نکرہ شود للضرورۃ ۔كما في الدر المختار مسائل البير: ولا نزح في بول فأرة على الأصح. في رد المحتار: ولعلهم رجحوا القول بالعفو للضرورة". 

 (ج: 1، ص: 130، مکتبة: دار العلوم کراچی)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503101109

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں