بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

میزان بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنا


سوال

 میں نے میزان بینک میں اکاؤنٹ اوپن کروایا ہے، جو کہ میرے اور بیٹے کے نام سے ہے ،بیٹے کی عمر کم ہونے کی صورت میں الگ سے کرنٹ اکاؤنٹ اوپن نہیں ہورہا تھا ، اس لیے سیونگ اکاؤنٹ اوپن کیا ہے ،کیا یہ درست ہے یا اسے بند کردوں؟

جواب

میزان بینک سمیت کسی بھی بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھلونا  جائز نہیں ہے،  اور  سیونگ اکاؤنٹ میں رقم رکھوانے پر بینک کی طرف سے جو منافع ملتا ہے وہ سود ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے؛  لہٰذا بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھلوانے کی ہی اجازت نہیں ہے،اگر چہ وہ سود وصول نہ کیا جائے۔

 صورتِ مسئولہ  میں سائل کو چاہیے کہ سیونگ اکاؤنٹ کو بند کروادے اورمجبوری  کے وقت اپنے نام پر یا جس کے نام پر چاہے کرنٹ اکاؤنٹ ہی کھلوالے ۔فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144206200426

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں