بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ سے حاصل شدہ منافع سے مکان کے کرائے اور یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی کا حکم


سوال

 کیا ہم میزان بینک میں سیونگ اکاونٹ میں مضاربہ کے ذریعے سے ماہانہ رقوم لے سکتے ہیں؟ یہ ہمارے لیے جائز ہوگا؟ میں کرائے کے مکان میں رہتا ہوں. کیا میں اس مضاربہ کی رقم سے کرایہ ادا کر سکتا ہوں. اور یوٹیلیٹی بلزوغیرہ اس رقم سے ادا کرسکتا ہوں؟

جواب

’’میزان بینک‘‘ سمیت مروجہ اسلامی بینکوں میں سے کسی بھی بینک میں سیونگ اکاؤ نٹ کھلوانا اور اس سے منافع حاصل کرنا جائز نہیں؛  کیوں کہ مروجہ اسلامی بینکوں کے معاملات پوری طرح شریعت کے موافق نہیں ہیں، اس لیے آپ میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ سے حاصل ہونے والے منافع سے مکان کا کرایہ یا یوٹیلیٹی بلز ادا نہیں کرسکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200465

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں