بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

میقات سے احرام کی نیت کیے بغیرگزرنے کی صورت میں حج یا عمرہ ادا کرنے کا حکم


سوال

اگر کوئی شخص میقات سے احرام کی نیت کیے بغیر گزر جائے، گزرنے کے بعد احرام کی نیت کرے اور حج یا عمرہ ادا کرلے، تو کیا اس شخص کا حج یا عمرہ ادا ہو جائے گا؟

جواب

اگر کوئی شخص میقات سے احرام کی نیت کیے بغیر گزر جائے، گزرنے کے بعد احرام کی نیت کرے اور حج یا عمرہ ادا کرلے، تو  حج یا عمرہ ادا ہو جائے گا، البتہ میقات سے احرام کی نیت کیے بغیر گزرنے کی وجہ سے اس پر دم (بکرا/ بکری) دینا لازم ہوگا، جو کہ حرم کی حدود میں ذبح کیا جائے گا۔

ارشاد الساری الی مناسک الملا علی قاری میں ہے:

"(وحكمها: وجوب الإحرام منها لأحد النسكين)...(ولزوم الدم بالتأخير) أي بتأخير الإحرام عنها، زاد في نسخة (ووجوب أحد النسكين) أي إن لم يحرم عند دخولها أو بعده إلى أن دخل مكة، فيلزم التلبس بعمرة أوحجة ليقوم بحقّ حرمة البقعة."

(باب المواقيت، فصل في أحكام مواقيت أهل الآفاق، ص:113، ط: المكتبة الإمدادية، مكة المكرمة)

مبسوطِ سرخسی میں ہے:

"كل دم وجب عليه بطريق الكفارة في شيء من أمر الحج أو العمرة فإنه لا يجزئه ذبحه ‌إلا ‌في ‌الحرم."

(كتاب المناسك، باب الحلق، ج:4، ص:75، ط: دار المعرفة)

فتاویٰ شامی میں ہے:

''(آفاقي) مسلم بالغ (يريد الحج) ولو نفلا (أو العمرة) فلو لم يرد واحدا منهما لا يجب عليه دم بمجاوزة الميقات، وإن وجب حج أو عمرة إن أراد دخول مكة أو الحرم على ما سيأتي في المتن قريبا (وجاوز وقته) ظاهر ما في النهر عن البدائع اعتبار الإرادة عند المجاوزة (ثم أحرم لزمه دم؛ كما إذا لم يحرم، فإن عاد) إلى ميقات ما (ثم أحرم أو) عاد إليه حال كونه (محرما لم يشرع في نسك) صفة: محرما كطواف ولو شوطا، وإنما قال (ولبى) لأن الشرط عند الإمام تجديد التلبية عند الميقات بعد العود إليه خلافا لهما (سقط دمه) والأفضل عوده إلا إذا خاف فوت الحج...

(قوله لأن الشرط إلخ) أي في سقوط الدم، وليس المراد أنه شرط في صحة النسك لأن تعيين الإحرام من الميقات واجب حتى يجبر بالدم، ولو كان شرطا لكان فرضا، وبتركه يفسد الحج."

(كتاب الحج، باب الجنايات في الحج، ج:2، ص:579-580، ط: سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144501100614

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں