بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 محرم 1448ھ 24 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

میں تمہیں چھوڑ دوں گا کہنے کا حکم


سوال

اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو یہ کہے (میں تمہیں چھوڑ دوں گا) تو کیا طلاق واقع ہو جائے گی؟

جواب

 صورتِ مسئولہ میں لفظ ”میں تمہیں چھوڑ دوں گا“ یہ دھمکی آمیز جملہ ہے اور مستقبل میں طلاق دینے کی دھمکی پرمشتمل ہے۔ اس سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔ تاہم گفتگو میں احتیاط ضروری ہے۔  فقط واللہ اعلم 


فتویٰ نمبر : 144204201162

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں